ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے نئے ریاستی عہدیداران کا انتخاب

ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے نئے ریاستی عہدیداران کا انتخاب

Wed, 21 Oct 2020 17:07:19    S.O. News Service

بنگلورو،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی قومی ایگزیکٹو نے پارٹی سرگرمیوں میں توسیع سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے بعد ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے ریاستی صدر الیاس محمد تمبے کو قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اسی طرح ریاستی سکریٹری ریاض فرنگی پیٹ کو ایس ڈی پی آئی قومی ایگزیکٹوکاممبر بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے نئے ریاستی عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ریاستی صدر۔ عبدالحنان، افسر کوڈلی پیٹ اور مجاہد پاشاہ کو ریاستی جنر ل سکریٹری مقرر کیا گیاہے۔ابرار احمد کو ریاستی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر منتخب کئے جانے پر ریاستی صدر عبدالحنان نے کہا کہ یہ عہدہ نہیں ہے ایک ذمہ داری ہے جس کو میں نبھانے کی پھرپور کوشش کروں گا۔ عبدالحنان نے اس بات پر زور دیکر کہا کہ وہ اپنی ریاستی ٹیم کی مدد سے پارٹی کو دیہی علاقوں تک لے جائیں گے۔کرناٹک کے عوام کے تمام مسائل پر آواز اٹھانے اور اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔


Share: